گارڈینیا حب میں موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کا افتتاح

گارڈینیا حب میں موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کا افتتاح

نمائش آج شام ختم ہو جائیگی، فیملیز اور بچے شرکت کر سکتے، سی ڈی اے انتظامیہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے ماڈل نرسری ’’گارڈینیا حب‘‘ میں دو روزہ پھولوں کی نمائش کا آغاز ہو گیا۔ نمائش کا افتتاح چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کیا، نمائش میں گُل داؤدی اور موسم خزاں 2025کے پھولوں کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ نرسری ایشیاء کی سب سے بڑی نرسریوں میں شمار کی جاتی ہے جہاں 12لاکھ سے زائد مختلف اقسام کے پودے تیار کیے گئے ہیں۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ یہ نمائش اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص نئی نسل کیلئے تفریح اور معلومات کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے بتایا کہ دو روزہ نمائش 6اور 7دسمبر کو عوام کیلئے مکمل طور پر کھلی رہے گی، جس میں فیملیز اور بچے شرکت کر سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں