مورگاہ کے علاقہ میں تارکول لے جانیوالا ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک متاثر

مورگاہ کے علاقہ میں تارکول لے  جانیوالا ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک متاثر

راولپنڈی (خبرنگار) گزشتہ شب تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں تارکول لے جانے وا لا ٹینکر بریک فیل ہو جانے پر الٹ گیا جس سے تارکول سڑک پر پھیل گئی اور ٹریفک معطل ہو گئی۔

اس دوران ایک جانب کی ٹریفک روک کر اسے عارضی طور پر متبادل سڑک پر چلایا گیا، سٹی ٹریفک پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت تارکول پر ریت اور مٹی ڈالی اور کرین لفٹر منگوا کر ٹینکر کو سڑک سے ہٹاکر ٹریفک بحال کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں