آئی ٹی اے کا ٹیسٹنگ، ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ بڑھانے کا فیصلہ
7دن میں ایم ٹیگ، امیشن ٹیسٹ لازم ورنہ بس سٹینڈ کا این او سی منسوخاسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام بس ٹرمینلز کو احکامات جاری کر دئیے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں وہیکل امیشن ٹیسٹنگ اور ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے انٹر سٹی، بین الاضلاعی و بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو 7دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ 7دن میں ایم ٹیگ اور وہیکل امیشن ٹیسٹنگ نہ کروانے کی صورت میں بس سٹینڈ کا این او سی منسوخ کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام بس ٹرمینلز کو احکامات جاری کر دئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بس اڈے یومیہ بنیادوں پر انسپکشن اور ایم ٹیگ رپورٹ جمع کروانے کے پابند ہوں گے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔