راولپنڈی:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 8301گاڑیاں بند
9روز میں 35ہزار چالان، 4کروڑ 78لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا
راولپنڈی (خبرنگار) ٹریفک پولیس نے مختلف ٹریفک وائلیشنز پر 9روز کے دوران 35ہزار سے زائد ٹریفک چالان کیے اور 4کروڑ 78لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا۔ اس دوران 8301گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ قانون کی خلاف ورزی پر سرکاری اداروں کے 73 ڈرائیورز کے بھی چالان کیے گئے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنا ئیں ، قانون شکنی پر ایکشن لیا جائیگا، کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں۔