غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، آئی جی
علی رضوی کی زیر صدارت اجلاس، اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں غیر قانونی اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم کا جامع جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں تیز کی جائیں۔ شہر کے تمام حساس مقامات، مضافاتی علاقوں اور کچی آبادیوں میں سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں ۔اور غیر قانونی اسلحے کے خلاف زیرو ٹالرنس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ناقص تفتیش، تاخیر یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔