ایبٹ آباد،مغویہ ڈاکٹر کی سہیلی اور ا سکے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

ایبٹ آباد،مغویہ ڈاکٹر کی سہیلی اور ا سکے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

ڈاکٹر وردہ 67تو لے سونا دوست کو امانتاًدے کر شوہر سے ملنے بیرون ملک گئی جمعرا ت کو سہیلی سے سونا واپس لینے گئی تھی ،راستے میں لا پتا ہو گئی ، مغویہ کے والد کا بیان

ایبٹ آباد (شوکت سالار) ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کے اغوا کے الزام میں اس کی سہیلی اور اسکے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کے اغوا کی ابتدائی رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کرائی گئی تھی، لیڈی ڈاکٹر وردہ ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات تھی، ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد ہسپتال سے اپنے گھر روانہ ہوئی، اس دوران اسے اغوا کر لیا گیا۔ جمعرات کی شام تھانہ کینٹ کی حدود سے اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کے والد مشتاق ولد انور کے مطابق ڈاکٹر وردہ اپنی سہیلی اردہ زوجہ وحید سے 67تولے سونا جو اس نے بطور امانت رکھا تھا لینے گئی تو لاپتا ہو گئی۔ الزام کنندہ کے شوہر تاجر رہنما وحید نے بتا یا لیڈی ڈاکٹر وردہ اور میری اہلیہ اردہ کی آپس میں گہری دوستی تھی تاہم ہم اغوا میں ملوث نہیں۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد پولیس نے ڈاکٹر کے والد کی رپورٹ پر خاتون کی قریبی سہیلی اور اسکے خاوند کو حراست میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بیرون ملک اپنے خاوند سے ملنے جاتے وقت سونا اپنی اسی دوست کے پاس رکھ گئی تھی، جمعرات کو سونا واپس لینے کیلئے دوست کے ساتھ ہسپتال سے نکلی اور مبینہ طور پر لاپتا ہو گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں