اسلام آباد:تین اشتہاریوں سمیت 11 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد:تین اشتہاریوں سمیت 11 جرائم پیشہ افراد گرفتار

1280گرام چرس، کلو گرام ہیروئن، 746 گرام آئس، 3 پستول برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث تین اشتہاریوں سمیت 11جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1280گرام چرس، 1076گرام ہیروئن، 746 گرام آئس اور 3پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیے۔ کارروائیاں تھانہ ویمن، تھانہ مارگلہ، تھانہ کھنہ، تھانہ کورال، تھانہ کرپا، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بنی گالا پولیس ٹیموں نے کیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں