ایبٹ آباد:72گھنٹے گزر گئے، اغوا ہونیوالی لیڈی ڈاکٹر کا سراغ نہ لگ سکا

ایبٹ آباد:72گھنٹے گزر گئے، اغوا  ہونیوالی لیڈی ڈاکٹر کا سراغ نہ لگ سکا

ایبٹ آباد (شوکت سالار) لیڈی ڈاکٹر وردا کا اغوا پولیس کیلئے امتحان بن گیا، 72 گھنٹوں بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ڈاکٹرز اور عوام سراپا احتجاج ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں او پی ڈی سمیت تمام ترطبی امداد بند کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق مغویہ کی سہیلی ردا، اس کے شوہر وحید احمد اور ڈاکٹر وردا کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں