ٹیکا کے زیراہتمام میڈیکل کنزیوملز حوالگی کی تقریب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور کیلئے ترک تعاون و ترقی ایجنسی (ٹیکا) کے تھلیسیمیا مریضوں کیلئے طبی معاونت کے منصوبے کے تحت فراہم کردہ میڈیکل کنزیوملز کی حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں کوآرڈینیٹر صالحہ تونہ، چیئرمین فرنٹیئر فاؤنڈیشن صاحبزادہ حلیم، ریجنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر باسط سلیم، خیبر پختونخوا کے سپیشل سیکرٹری صحت سعید اللہ اور مخیر حضرات نے شرکت کی۔ ٹیکا کی جانب سے فراہم کردہ طبی سامان میں خون کے بیگز، ٹرانسفیوژن سیٹس، کینولاز ،سکریننگ کٹس اور دیگر اشیا شامل تھیں۔