شریعت زندگی کے ہرشعبہ میں مکمل رہنمائی فراہم کرتی، پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی

شریعت زندگی کے ہرشعبہ میں مکمل رہنمائی  فراہم کرتی، پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تحریک پیغام مصطفی نے شرعی مسائل کی رہنمائی کیلئے پیغام مصطفی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔

 تحریک کے سربراہ علامہ پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم اس کا دائرہ کار تمام مساجد تک بڑھائیں گے اور ہر نماز کے بعد بھی مساجد میں شرعی مسائل سے آگاہی کیلئے خصوصی نشستیں رکھی جائیں گی، انہوں نے کہاکہ شریعت صرف دینی مسائل کی ہی نہیں بلکہ زندگی کے ہرشعبہ میں مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں