انسداد سموگ:گا ڑیوں،بھٹوں،صنعتی یونٹس کیخلاف اقدامات تیز

انسداد سموگ:گا ڑیوں،بھٹوں،صنعتی یونٹس کیخلاف اقدامات تیز

ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی پر 80گاڑیاں ضبط، 300کے چالانغیر معیاری گاڑیوں کو شہر کی فضا کو زہریلا کرنیکی اجازت نہیں دینگے ، ای پی اے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک ای پی اے نے وفاقی دارالحکومت میں سردیوں میں سموگ کے حوالے سے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں گاڑیوں اور صنعتی یونٹس کی وسیع پیمانے پر چیکنگ، غیر مطابق بھٹوں کی مسماری اور نئے ای میشن ٹیسٹنگ سٹیشنز کے قیام کو جامع حکمت عملی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاک ای پی اے کی ڈائریکٹر جنرل نازیہ زیب علی نے بتایا کہ سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے قلیل، وسط اور طویل المدتی منصوبہ بندی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، اسلام آباد ٹریفک پولیس، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے سے تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فضائی آلودگی کا سب سے بڑا سبب ٹرانسپورٹ سیکٹر ہے۔ یکم دسمبر سے شروع ہونے والی سموگ مخالف ڈرائیو میں اب تک ایک ہزار سے زائد ڈیزل گاڑیوں کی شہر میں داخلے کے مقام پر چیکنگ کی گئی، 300سے زائد چالان جبکہ 80سے زیادہ گاڑیاں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی پر ضبط کی گئیں۔ انہوں نے کہا ہم کسی بھی صورت غیر معیاری گاڑیوں کو شہر کی فضا کو زہریلا کرنے اور عوامی صحت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں