وفاقی اردو یونیورسٹی کو بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ پروگرام کی دوبارہ ایکریڈیٹیشن تفویض
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ پروگرام کی دوبارہ ایکریڈیٹیشن مل گئی۔۔۔
یہ ایکریڈیٹیشن بیچ 2021 کے لیے واشنگٹن ایکارڈ کے تحت حاصل کی گئی ہے جس کے نتیجے میں شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے تمام پاس آؤٹ بیچز مکمل طور پر ایکریڈیٹڈ ہو گئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنوری نے اس کامیابی کو ایک سنگ میل قرار دیا اور یونیورسٹی کی کامیابی پر فیکلٹی کو مبارکباد پیش کی۔