ایمان افروز قتل کیس ملزم فیروز پر فرد جرم عائد

 ایمان افروز قتل کیس ملزم فیروز پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ لڑکی ایمان افروز کو ہاسٹل میں قتل کرنے کے کیس میں ملزم پر فردجرم عائد کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیاگیا۔

ملزم فیروز کیجانب سے صحت جرم سے انکارکیاگیا، ۔ایمان افروز قتل کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے ۔مزید سماعت 20دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں