ایچ ای سی ،ایم فل ،پی ایچ ڈی ڈگریوں کے جامع معیاری جائزے کا آغاز

ایچ ای سی ،ایم فل ،پی ایچ ڈی ڈگریوں  کے جامع معیاری جائزے کا آغاز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پیش کیے جانے والے گریجویٹ پروگرامز، خاص طور پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے ایک جامع معیاری جائزے کا آغاز کر دیا ہے ۔

یہ فیصلہ کوالٹی اشورنس ایجنسی کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کو ایک بریفنگ کے دوران ظاہر کیے گئے تحفظات کے بعد کیا گیا ہے ۔ ان تحفظات کا بنیادی تعلق گریجویٹ تعلیم کے تعلیمی استحکام اور نفاذ کے معیارات سے تھا، بالخصوص ان حالات میں جہاں پی ایچ ڈی پروگرامز جز وقتی شکل میں ضروری معیاری تقاضوں کو پورا کیے بغیر جاری رکھے جا رہے ہیں۔ ایچ ای سی کی ٹیمیں عنقریب جائزے کا عمل شروع کر دیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں