مطالبات پورے نہ ہوئے تو تمام ڈیم بند کردینگے ،تحریک وحدت کوہستان

مطالبات پورے نہ ہوئے تو تمام ڈیم  بند کردینگے ،تحریک وحدت کوہستان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تحریک وحدت کوہستان کے جنرل سیکرٹری انجینئر خالق نے مطالبہ کیا ہے کہ دوبیرخوڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبے کے متاثرین کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔

 تینوں اضلاع میں تعلیم ،صحت، سڑکوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، بصورت دیگر متاثرین علاقے کے تمام ڈیم بند کر دینگے ، ان خیالات کا اظہار تنظیم کے عہدیداروں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ تین ہفتوں سے شدید سرد موسم میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ،کوئی بات سننے کو تیار نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں