اساتذہ اور طلبہ کی مانیٹرنگ کیساتھ دفاتر کی بھی نگرانی کی جائے ، پینشنرزایسوسی ایشن

اساتذہ اور طلبہ کی مانیٹرنگ کیساتھ دفاتر کی  بھی نگرانی کی جائے ، پینشنرزایسوسی ایشن

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سکول ایجوکیشن پینشنرزایسوسی ایشن پنجاب کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم رانا سکندر کے نام کھلا خط۔۔۔

 کسی بھی تعلیمی پالیسی کو اس وقت تک کار آمد ثابت نہیں کیا جا سکتا جب تک اس پالیسی کو نافذ العمل کرانے والے دفاتر اور ذمہ داران پر کڑی نگرانی نہ کی جائے ، خط میں سیکرٹری جنرل شفیق بھلوالیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح سکولوں میں ٹیچرز اور طلباء کی درس وتدریس کی سرگرمیوں کو چیک کرنے کے لیے کلاس روم میں کیمرے لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح تعلیمی دفاتر میں کام کرنے والے عملے کی کارکردگی اور آفس ورک کی جانچ پڑتال کے لیے بھی جدید اور معیاری سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں