تعلیمی ادارے 14نکاتی سکیورٹی ایس او پیز پر عمل کریں ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے 14 نکات پر مشتمل سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے ۔
بچوں کی سکیورٹی پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام ادارے عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اسکی رپورٹ فوری طور پر جمع کروائیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر طارق محمود نے ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی اور صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب ابرار احمد سے ملاقات کے دوران کہی ۔