اکادمی ادبیاتِ اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے سیمینار، تصویری نمائش
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اکادمی ادبیاتِ پاکستان اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ پاکستان کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینارو تصویری نمائش بعنوان ترکی ادب میں آیا صوفیہ منعقد ہوا۔
سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقاتِ اسلامی نے کی، مہمانِ خصوصی مہمت طوئران ایجوکیشن قونصلر، ترک سفارت خانہ تھے ۔ صدر نشین اکادمی ڈاکٹر نجیبہ عارف نے کہا کہ آج کی نشست ترکی ادب میں آیا صوفیہ صرف ایک سیمینار نہیں بلکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ادب، فن اور تہذیب کے جاری مکالمے کا تسلسل ہے ۔