ڈپٹی کمشنر مری کا سنی بینک کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

 ڈپٹی کمشنر مری کا سنی بینک کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری نے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسروں کے ہمراہ سنی بینک کا دورہ کیا۔

مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا اور عوامی سہولت کیلئے جاری کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے ،بعد ازاں لاری اڈا بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیاجہاں انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں