راولپنڈی:جرگہ کے حکم پر لڑکی قتل کیس، 2اشتہاری ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار) پیرودھائی راولپنڈی میں جرگہ کے حکم اور غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل میں ملوث مزید 2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ان میں مقتولہ سدرہ کا بھائی ثناء اللہ بھی شامل ہے ۔ قتل کے بعد دونوں ملزمان روپوش تھے ، آج عدالت پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔ مقتولہ کا خاوند، سسر، والد، بھائی گرفتار ہیں۔ قبرستان کمیٹی کا ممبر، گورکن، رکشہ ڈرائیور بھی گرفتار کیے گئے تھے ۔