اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈا ئون، 4ملزمان گرفتار

اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈا ئون، 4ملزمان گرفتار

40کروڑ 30لاکھ سے زائد مالیت کی 1467.455کلو گرام منشیات برآمد

اسلام آباد (اے پی پی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈا ئون کرتے ہوئے 40 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مالیت کی 1467.455 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جام شورو میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس ، علامہ اقبال ایئر پورٹ کے کارگو شیڈ میں برطانیہ جانیوالے پارسل میں 3 لیڈیز بیگ سے 35گرام ہیروئن برآمد کرلی۔جی پی او لاہور میں آسٹریلیا جانیوالے پارسل سے کپڑوں میں جذب 1.300 کلو گرام آئس برآمد کرلی۔لاہور میں شاپنگ مال کی بیسمنٹ میں گاڑی سے 120گرام کوکین برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔خلیل آباد ڈسٹرکٹ کیچ کے قریب گاڑی سے 99 کلو گرام آئس، 73 کلو گرام چرس اور 50 کلو گرام افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔قلعہ عبداﷲ پیر علیزئی کے قریب 1000 کلو گرام چرس جبکہ ہزار گنجی ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں 240کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں