راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا ئون،3 گرفتار
پیر ووھائی ،واہ اور روات میں کارروائیاں ،10کلو سے زائد چرس برآمد ،مقدمات درج
راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون بھرپور انداز میں جاری ہے ، مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے تین منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 6 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ پیرودہائی پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 2 کلو 500 گرام چرس ۔ واہ پولیس نے منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 2 کلو 360 گرام چرس قبضے میں لی جبکہ روات پولیس نے بھی ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کرتے ہوئے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کی۔ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔