دعوت اسلامی کا ذہنی آزمائش کا فائنل حیدر آباد نے جیت لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) دعوت اسلامی کا مقبول ترین سلسلہ ذہنی آزمائش کا فائنل اسلام آباد میں ہوا جس کی میزبانی رکن شوری و ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے کی۔
اسلام آباد راولپنڈی سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مقابلہ حیدرآباد اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں حیدر آباد کی ٹیم نے محض ایک سکور سے جیت حاصل کی۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو عمرے کے ٹکٹ ادا کیے گئے جبکہ بعد میں ہارنے والی ٹیم میں بھی رکن شوری عبدالحبیب عطاری نے عمرے کے ٹکٹ ادا کیے ۔