سال 2025،اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی سروسز کی رپورٹ جاری

 سال 2025،اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی سروسز کی رپورٹ جاری

14 قومی اسمبلی، 5 1سینیٹ ، 10قومی و بین الاقوامی کانفرنسز،سفارتکاروں کو سکیورٹی دی گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس سکیورٹی ڈویژن نے سال 2025 میں 14 قومی اسمبلی کے اجلاس، 10قومی و بین الاقوامی کانفرنسز، 15 سینیٹ کے اجلاس، تین مشترکہ سیشنز، 969 قومی و بین الاقوامی کانفرنسز اور تقریبات کی سکیورٹی کو کامیابی سے یقینی بنایا، 19 بین الاقوامی وی وی آئی پی وفود بشمول پی ایس ایل اور غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کی آمدو رفت کے دوران بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی، وفاقی دارالحکومت میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی اور فوری رسپانس کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کنٹرول روم میں پینک الرٹ سسٹم بھی متعارف کروایا گیا۔ پولیس کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس سکیورٹی ڈویژن نے شہر کے انٹری پوائنٹس پر جدید ANPR کیمرے نصب کیے جو گاڑیوں کی خودکار شناخت میں مدد دیتے ہیں۔ سفارت خانوں کے سکیورٹی افسران کے ساتھ سکیورٹی سے متعلق نئی اصلاحات اور انکے درپیش مسائل کے حل کے لئے اوپن کانفرنسز منعقد کی گئی۔ پولیس خدمت مرکز \"کیس کیڈ\" کے قیام کے بعد رواں سال 2,652 ڈپلومیٹک کمیونٹی نے پولیس سروسز سے استفادہ حاصل کیا، لرنر پرمٹ، تجدید اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لئے 7,044 ڈپلومیٹک کمیونٹی کے افراد نے خدمات حاصل کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں