مری بار ایسوسی ایشن کے الیکشن ،عمران عباسی صدر منتخب

 مری بار ایسوسی ایشن کے الیکشن ،عمران عباسی صدر منتخب

سردار یاسر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ،راجہ ناصر جوائنٹ سیکرٹری ،جیتنے والوں کا جشن

مری(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹک گروپ نے میدان مار لیا ،عمران عباسی ایڈووکیٹ صدر ، سردار یاسر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ،وکلاء کا جشن اور آتشبازی، انتخابات چیئرمین الیکشن بورڈ سینئر قانون دان راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی پرامن ماحول میں مکمل ہوئے بار کے کل 82ووٹ میں سے ٹوٹل 76 ووٹ پول ہوئے ایک ووٹ مسترد ہوا ،صدارت کی سیٹ پر عمران عباسی نے 45 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سردار مسعود عباسی نے 30 ووٹ حاصل کئے ، جنرل سیکرٹری کیلئے سردار یاسر نے 49ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل گل آفتاب عباسی نے 28ووٹ حاصل کئے ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر راجہ ناصر ایڈوکیٹ نے 47ووٹیں لیکر کامیاب قرار پائے ،سیکرٹری لائبریری نعمان عباسی نے 48 ووٹ لیے ،دیگر امیدوار اشتیاق احمد عباسی ایڈوکیٹ اور میڈم دیبا ایڈووکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں