سانحہ آتشزدگی گگھٹر پلازہ کے شہدا کی یاد میں ریسکیو شہداڈے منایا گیا
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) ریسکیو 1122 راولپنڈی کے زیر اہتمام سانحہ آتشزدگی گگھٹر پلازہ کے شہداکی یاد میں ریسکیو شہداڈیمنایا گیا۔
اس موقع پر یادگار شہدا پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلی حکام، ریسکیو افسران اور ریسکیورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکانے یادگار شہداپر پھولوں کی چادر چڑھائی، سلامی پیش کی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔