فیڈرل اردو یونیورسٹی کے سالانہ مجلہ \"پہل\" کی تقریب رونمائی کل ہوگی

فیڈرل اردو یونیورسٹی کے سالانہ مجلہ  \

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے سالانہ مجلہ \"پہل\" کی تقریب رونمائی کل ہو گی۔

اسسٹنٹ پروفیسر ماس کمیونیکیشن ڈاکٹر سکندر زرین کی زیر ادارت شائع ہونے والے میگزین کو اس دفعہ ماحولیات کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔ ماہرین ماحولیات سمیت اہل قلم طلباء و طالبات کے کلیدی مضامین سے مزین رسالے کی رسم رونمائی کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کریں گے ۔ معروف ماحولیاتی مصنف اور کالم نگار آصف محمود مہمان مقرر ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں