مری پولیس کی کارروائی ،ملزمان کی فائرنگ ، اشتہاری سمیت 2گرفتار

مری پولیس کی کارروائی ،ملزمان کی فائرنگ ، اشتہاری سمیت 2گرفتار

شاہد ، ذیشان الحق اور علی عباسی شامل ،دو پسٹل بھی برآمد،ڈی پی او کی ٹیم کو شاباش

مری(نمائندہ دنیا)ضلع مری میں قانون کی رٹ قائم رکھنا اولین ترجیح ہے ، پولیس پر حملہ مزاحمت یا جرائم پیشہ عناصر کی معاونت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم جاری رہے گی، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا تنویر سپرا نے تھانہ مری پولیس کی مؤثر اور جرات مندانہ کارروائی اشتہاری مجرم سمیت 2 مسلح ملزمان گرفتار کرنے کے موقع پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کیا۔ انچارج چوکی گھوڑا گلی اور ان کی ٹیم نے اشتہاری مجرم شاہد کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا کہ دورانِ کارروائی دو مسلح افراد نے پولیس پارٹی سے شدید مزاحمت کی اور اشتہاری مجرم کو چھڑوانے کی کوشش کی جبکہ پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بھی بنا لیا،اشتہاری مجرم سمیت 2 ملزمان شاہد اور ذیشان الحق ساکن دھارجاوا مری اور علی عباسی ساکن گورینی کلر تحصیل لورہ ضلع ایبٹ آباد کو گرفتار کر لیا ملزمان سے دو عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں