اسلامی تعاون یوتھ فورم کے سربراہ طہٰ ایہان کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ
اسلام آباد (نامہ نگار) اسلامی تعاون یوتھ فورم سربراہ طہٰ ایہان نے اسلام آباد میں کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، کامسٹیک کے افسران و کوآرڈینیٹر جنرل سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری نے کامسٹیک کے اغراض و مقاصد، نمایاں اقدامات اور جاری پروگراموں پر بریفنگ دی۔ فریقین نے ماضی کے مشترکہ منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آئی سی وائی ایف کے 2026کے وژن پر خاص توجہ دی گئی، جسے مستقبل کیلئے تیار نوجوان کا سال قرار دیا گیا ہے۔