میت لیکر جانیوالی ایمبولینس کوچ سے ٹکرا گئی،3جاں بحق
رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میت لیکر جانیوالی ایمبولینس مسافرکوچ سے ٹکراگئی ،3افراد جاں بحق ہو گئے ۔حادثہ موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر انٹرچینج کے نزدیک پیش آیاجہاں کراچی سے میت لیکر جانیوالی ایمبولینس ڈرائیورکونیندآجانے کے۔۔۔
باعث سامنے سے آنے والی مسافرکوچ سے جاٹکرائی، ایمولینس میں سوار شہرسلطان کے رہائشی سلیم اختر، زاہدحسین اور ایک نامعلوم شہری دم توڑگئے ،جمشید اخترکی میت پہلے ہی موجودتھی ، نعیم افضل، شاہدحسین اورصدام بلوچ شدیدزخمی ہوئے جنہیں فوری طورپرریسکیو کی مددسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، جبکہ جاں بحق ہونے والے چاروں افرادکی لاشیں تدفین کیلئے آبائی علاقہ شہرسلطان روانہ کردی گئیں۔