پنجاب میں ہشتم کے امتحانات مارچ میں لینے کا فیصلہ

  پنجاب میں ہشتم کے امتحانات مارچ میں لینے کا فیصلہ

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) نے صوبہ بھر میں جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات مارچ میں لینے کیلئے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔۔۔

پیکٹا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی کابینہ کے 28ویں اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں ہشتم کے امتحانات اب ہر سال مارچ لئے جائیں گے ، سی ای اوز کو امتحانی عمل کی مؤثر نگرانی، شفاف انعقاد اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے ہر ضلع سے ایک ضلعی فوکل پرسن (ڈی ای او) اور ایک ضلعی فسیلیٹیٹر/رجسٹرار برائے ڈیپارٹمنٹل امتحان نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں