کلاوڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی نہ ہونے پر احتجاج
صوابی(این این آئی تحصیل ٹوپی اور گدون امازئی میں 18 اگست کو ہونے والے کلاوڈ برسٹ، آسمانی بجلی۔۔۔
، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تاحال بحالی کا کام شروع نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ طویل عرصہ گزرنے کے باوجود متاثرہ پلوں کی مرمت شروع نہیں کی جا سکی جس کے باعث عوام کو آمدورفت، تعلیم اور کاروبار میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔