ایتھوپیا کے سفیر کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ ،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  ایتھوپیا کے سفیر کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ ،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان کے تاجر مارچ میں ایتھوپیا میں سرمایہ کاری فورم میں شرکت کریں ، ڈاکٹر عمیر

راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان میں ایتھوپیا کے نامزد سفیر ڈاکٹر عمیر حسین اوبا نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا پہلا دورہ کیا تاکہ دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور ایتھوپیا کے اقتصادی شعبے میں سرمایہ کاری کے غیر معمولی مواقع کو اجاگر کیا جا سکے ۔ آر سی سی آئی آمد پر صدر عثمان شوکت کی قیادت میں سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، ادارہ جاتی روابط اور مستقبل میں تعاون سمیت وسیع تر مسائل کا احاطہ کیا ۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہموار تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے کاروباری برادری پر بھی زور دیا کہ وہ 26۔27مارچ 2026کو ادیس ابابا، ایتھوپیا میں ہونے والے اعلی سطح ایتھوپیا میں سرمایہ کاری فورم میں شرکت کریں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں