اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،گھروں ،گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،گھروں ،گاڑیوں کی چیکنگ

کرپا اور آبپارہ میں دو مشکوک افراد،دو مو ٹر سائیکل تھانے منتقل

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران جانچ پڑتال کیلئے دو مشکوک افراداوردو مو ٹر سائیکلوں کوتھانہ منتقل کردیاجبکہ61افراد،32 گھروں،27 موٹر سائیکلوں اورنو گا ڑ یو ں کو چیک کیاگیا۔ تھانہ کر پا اور تھا نہ آ بپا رہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا ، ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں