بینظیر برسی پر کتاب’’شی واکڈ ان ٹو دی فائر ‘‘کی اشاعت کا ا علان

بینظیر برسی پر کتاب’’شی واکڈ ان ٹو دی فائر ‘‘کی اشاعت کا ا علان

فرحت اللہ بابر نے کتاب میں محترمہ کی جمہوریت کیلئے خدمات کا احاطہ کیاسردار اختر مینگل ، افراسیاب خٹک ،سینیٹر مشاہد حسین ،میاں اجمل کا خراج تحسین

   اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)شہید بے نظیر بھٹو کی 18ویں یومِ شہادت پر لائٹ سٹون پبلشرز نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی سوانح حیات ’’ She Walked into the Fire‘‘ (بے خطر کود پڑی وہ آگ میں ) شائع کرنے کا اعلان کیا ہے ، کتاب کے سرورق پر بینظیر بھٹو کے واشنگٹن میں خفیہ بیک چینل مذاکرات کے بارے میں یادداشت کا بنیادی انکشاف کیا گیا ہے ۔بے نظیر بھٹو کی رنگین تصویر اور کتاب کے مختصر خلاصے کے علاوہ سرورق پر کچھ نامور قومی شخصیات کی توثیق بھی چھپی ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا ’’جب وہ زندہ تھیں، امیدیں ان کے ساتھ رہتی تھیں‘‘ سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ’’ایک نڈر خاتون کو نڈر خراج تحسین‘‘۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ’’ یہ دل دہلا دینے والی یادداشت بے نظیر بھٹو کی حیرت انگیز زندگی کے نچوڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ‘‘۔ میاں محمد اجمل سابق جج سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کہتے ہیں’’ جیل کی کوٹھڑیوں سے لے کر وزیراعظم ہاؤس تک، جلاوطنی سے لے کر قتل تک، بے نظیر بھٹو کی جدوجہد پاکستان میں جمہوریت کیلئے تھی، فرحت اللہ بابر نے اسے واضح طور پر بیان کیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں