سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی، 2025 میں 11لاکھ 3ہزار 245چالان کیے
راولپنڈی(خبرنگار)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے سال 2025میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 11لاکھ 3ہزار 245چالان اور 3لاکھ 28ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کو حادثات سے پاک کرنے کیلئے رواں سال بھی ٹریفک پولیس قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔