پمز، ڈاکٹر رضوان تاج کے کنٹریکٹ میں پھرتوسیع کی سمری ارسال
شعبہ سائیکاٹری کے گریڈ 20کے پروفیسرکے کنٹریکٹ کی مدت آج ختم ہو گیپروفیسر رضوان تاج کو 2022میں ریٹائر منٹ پر 2سال کے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا
اسلام آباد (ایس ایم زمان) پمز ہسپتال نے شعبہ سائیکاٹری کے گریڈ 20کے پروفیسر کی خالی اسامی پر تعینات ڈاکٹر رضوان تاج کے کنٹریکٹ میں دوسری مرتبہ ایک سال کی توسیع کیلئے سمری وزارت قومی صحت کو بھجوائی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کا کنٹریکٹ آج 5جنوری کو ختم ہو جائیگا۔ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج 2022میں 60سال عمر پوری ہونے پر ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے۔ وزیراعظم نے جنوری 2023میں وزارت قومی صحت کی سمری منظور کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کو دو سال کے کنٹریکٹ پر شعبہ سائیکاٹری میں گریڈ 20کے پروفیسر کی خالی اسامی پر تقرری کی تھی۔ پمز شعبہ سائیکاٹری میں گریڈ 20کی اسامی ڈاکٹر رضوان تاج کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے خالی ہے اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے ذ ریعے تاحال اس پرمستقل تقرری نہیں ہو سکی۔ پمزہسپتال انتظامیہ نے دنیا کے سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ ڈاکٹر رضوان تاج کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری وزارت قومی صحت میں ہے۔