اسلام آبادمیں 1 لاکھ بیس ہزار 447 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری
چوبیس گھنٹوں کے دوران 3ہزار 392گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے گئے15جنوری کے بعد بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کیخلاف کارروائی ہو گی،محکمہ ایکسائز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ کے حوالے سے مہلت میں 10روز باقی رہ گئے ہیں۔ اسلام آباد محکمہ ایکسائز کے مطابق ایم ٹیگ مہم کے تحت اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ بیس ہزار چار سو سینتالیس گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار تین سو بانوے گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگائے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہلت میں توسیع کی آخری تاریخ پندرہ جنوری تک فی الفور ایم ٹیگ حاصل کریں۔ 15جنوری کے بعد شہر کے بارہ مختلف انٹری پوائنٹس پر کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔