تیندوے کی اطلاع پر وائلڈ لائف ٹیم کا دور ہ اسلامی یونیورسٹی
پنجوں کے نشانات ملنے پر پنجرہ یونیورسٹی پہنچا دیا،ڈرون کیمرے سے مانیٹرنگ جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلامی یونیورسٹی میں تیندوے کے بار بار داخل ہونے کے معاملہ پر اسلام آباد پولیس، ضلعی انتظامیہ اور وائلڈ لائف ٹیم نے اسلامی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ حکام کو تیندوے کے پنجوں کے نشانات مل گئے۔ وائلڈ لائف ٹیم نے پنجرہ یونیورسٹی پہنچا دیا ہے۔ حکام کے مطابق تیندوے کو پکڑ کر مارگلہ ہلز منتقل کیا جائے گا۔ ڈرون کیمرے کے ذریعے یونیورسٹی سے ملحقہ جنگل اور نالے کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ حکام نے طالب علموں کو تیندوہ نظر آنے کی صورت میں اس کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام نے کہا کہ تیندوے کو تنگ نہ کیا جائے تو وہ انسانوں پر حملہ نہیں کرتا۔