بین المذاہب ہم آ ہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت،نیلسن عظیم
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ کرسمس سب کا اجتماعی اور خوشیوں بھرا ایک اہم تہوار ہے۔۔۔
ہم سب کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے، ہمارے ملک کو بین المذاہب ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس و نئے سال کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر نیلسن عظیم نے مزید کہا کہ کرسمس کی خوشیاں آپس میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے، اس سے نہ صرف محبتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو بھی فروغ ملتا ہے۔