قائداعظمؒ دنیا کے عظیم رہنماؤں میں سے ایک تھے، چیئرمین پاکستان تحریک شادباد
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک شاد باد کے چیئرمین ڈاکٹر محمد حنیف مغل نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒنہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے عظیم رہنماؤں میں سے ایک تھے۔۔۔
جن کی شب و روز جدوجہد کی وجہ سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت کے زیراہتمام یومِ قائد اور نئے سال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔