دربار عالیہ عیدگاہ شریف میں حضرت علی المرتضیٰؓ کانفرنس کا انعقاد
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) دربار عالیہ عیدگاہ شریف میں اتوار کے روز حضرت علی المرتضیٰؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر محمد نقیب الرحمن نے کی۔
پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمؐ کے پیارے و عظیم صحابی حضرت علیؓ وہ عظیم ہستی ہیں جن کی آمد پر آپؐ نے کھڑے ہو کر استقبال فرمایا، بوسہ دیا اور اپنے ساتھ بٹھایا۔