غیر قانونی پارکنگ پرسخت کارروائی ہو گی، ڈی پی او مری
ٹریفک پولیس نے شکایت پر ہوٹل کے سامنے کھڑی گاڑیاں ہٹوا دیں
مری (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمری رضا تنویر سپرا نے جامع مسجد فاروق اعظم لاری اڈا میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، انہوں نے شہریوں کے مسا ئل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ایک شہری نے شکایت کی کہ لاری اڈا کی گاڑیاں ہوٹل کے سامنے غیر قانونی طور پر کھڑی کر دی جاتی ہیں جس سے ہوٹل کا داخلی راستہ بند ہو جاتا ہے جس پر ڈی پی او مری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مری کو نفری کے ہمراہ موقع پر بھیجا جنہوں نے سڑک کو کلیئر کروا دیا۔ ڈی پی او نے کہا غیر قانونی پارکنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ، شکایات ملنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔