اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حوالہ سے اپنی قرار داد پر عملدرآمد کرائے، پاکستان فلاح پارٹی

اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حوالہ سے اپنی قرار  داد پر عملدرآمد کرائے، پاکستان فلاح پارٹی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے 5جنوری کے موقع پر کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 اقوام متحدہ کشمیر کے حوالہ سے 5جنوری 1949کو منظور کی گئی اپنی قرارداد پر فی الفور عملدرآمد یقینی بنائے۔ انہوں نے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا آرٹیکل 370کی منسوخی اور پھر 11ستمبر 2023کو بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے اس اقدام کی توثیق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی توہین ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں