راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 10 ملزم زیر حراست

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 10 ملزم زیر حراست

70لٹر شراب، 1440 گرام چرس، 80 گرام آئس واسلحہ برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 10ملزمان کو حراست میں لے کر شراب، چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ سول لائنز پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو 440گرام چرس اور 10لٹر شراب، اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں شراب سپلائر کو حراست میں لے لیا گیا جس کے قبضے سے 24بوتل شراب برآمد ہوئی۔ نصیرآباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 80گرام آئس برآمد کی جبکہ گوجرخان پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 10لٹر شراب قبضے میں لی۔ اسی طرح تھانہ دھمیال پولیس نے ایک ملزم سے 10لٹر شراب اور تھانہ بنی پولیس نے ایک ملزم سے 6لٹر شراب برآمد کی۔ ادھر تھانہ رتہ امرال، سول لائنز، گوجرخان اور دھمیال پولیس نے 3مشتبہ افراد کو قابو کر کے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں