شہری گاڑیاں مخصوص کردہ پارکنگ میں کھڑی کریں، سی ٹی او

 شہری گاڑیاں مخصوص کردہ پارکنگ میں کھڑی کریں، سی ٹی او

خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کا رروائی کی جائیگی،حمزہ ہمایوں کا انتباہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہفتہ وار بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے۔ اس سلسلہ میں سینئر افسران نے بازاروں کا دورہ کیا، ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور بازار ڈیوٹی پر مامور ٹریفک افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے انجام دینے سے متعلق بریفنگ دی۔ چیف ٹریفک پولیس آفیسر اسلام آباد حمزہ ہمایوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں ہی پارک کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں گاڑی کا چالان اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں