نوشہرہ ، نومولود کو زندہ درگورکرنے کی کوشش ناکام، ملزم فرار
نوشہرہ (نمائندہ دنیا ) زیارت کاکاصاحب گل ڈھیری قبرستان میں نومولود کو زندہ درگورکرنے کی کوشش مقامی نوجوان نے ناکام بنادی۔۔۔
نومولود بچے کو سخت سردی میں قبرستان میں پھینک کرسنگدل خاتون اور ملزم موٹرکار میں فرار ہوگئے ۔ گل ڈھیری گاوں کے ناظم نے شہریوں کی مدد سے نومولود بچے کو فوری طور پر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا ۔ چلڈرن پروٹیکشن ایجنسی کو بھی طلب کرلیاگیا۔تھانہ بدرشی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔