صحافی شاکر ملک کی بھابھی بھارہ کہو میں سپرد خاک
بھارہ کہو (نمائندہ دنیا ) سینئر صحافی و نمائندہ دنیاملک شاکر کی بھابھی اور انکے بڑے بھائی ملک طلعت محمود کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ چھتر میں ادا کی گئی۔۔۔
نمازِ جنازہ میں سیاسی سماجی و وصحافتی شخصیات اور اہلِ علاقہ نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کی مغفرت،لواحقین و پسماندگان کے کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔