کراچی پلازہ آتشزدگی، حکومت متاثرین کی فوری مدد کرے، کاشف چودھری
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وپاکستان بزنس فورم کاشف چودھری نے کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
صوبائی حکومت لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے اور تجارتی مراکز میں فائر سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے تاجروں کے ساتھ ملکر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ حکومت متاثرین کی امداد کیلئے اقدامات کرے۔