اسلام آباد،ایم ٹیگ نہ لگوانے والی 1911گاڑیوں کیخلاف کارروائی

اسلام آباد،ایم ٹیگ نہ لگوانے والی  1911گاڑیوں کیخلاف کارروائی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مہم جاری ہے۔

ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اب تک 11ہزار 963گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جا چکی ہے جن میں سے شہر کی 8سب ڈویژنز میں 1ہزار 911گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے بتایا کہ شہر بھر میں مجموعی طور پر 1لاکھ 75ہزار 346گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں قائم 18چیک پوائنٹس پر 3ہزار 592گاڑیوں کو ایم ٹیگ فراہم کیے گئے۔ فی الحال دو سینٹرز میں چوبیس گھنٹے اور دو سینٹرز میں رات 12بجے تک خدمات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے فوری طور پر اپنی گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ حاصل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں